Followers

Tuesday, January 1, 2019

شہریار آفریدی نےعدالت سے معافی مانگی

وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں کابینہ ارکان کے بیان بازی نہ کرنےکی یقین دہانی کراتے ہوئے سابقہ بیانات پر عدالت سے معذرت کرلی۔انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کویقین دلاتے ہیں کہ آئندہ کوئی وزیراس بارے میں بیان جاری نہیں کرے گا، وزیرمملکت نے عدالتی حکم سے پہلے کے بیانات پر سپریم کورٹ سے معذرت بھی کی۔ اس سے پہلے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ مقدمے سے متعلق حکومت اوردوسری طرف کے لوگ تبصرے سے گریز کریں، اگر عدالت نے کسی کا بیان پکڑ لیا تو کارروائی ہوگی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یہ تاثر دے رہےہیں کہ یہ کارروائی ’کسی‘ کےکہنے پرکی جارہی ہے، یہ کارروائی ’کسی‘ کےکہنے پرنہیں کی جارہی،معاملات سامنے آئے اور عدالت اپنے ضمیر کے مطابق یہ کررہی ہے۔
اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی، اٹارنی جنرل کو آئندہ کابینہ اجلاس میں ای سی ایل لسٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کاحکمبھی دے دیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

No comments:

Post a Comment