Followers

Wednesday, December 26, 2018

قونصلیٹ میں ہونے والے دھھشتگردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم بلوچ عرف اچھو اپنے چھ قریبی ساتھیوں کے ساتھ افغانستان کے صوبہ قندھارمیں ہونے والے ایک خودکش حملہ میں مارا گیا ہے.

اسلام آباد (صداۓ روس)
صداۓ روس کو مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر کراچی میں چینی قونصلیٹ میں ہونے والے دھھشتگردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم بلوچ عرف اچھو اپنے چھ قریبی ساتھیوں کے ساتھ افغانستان کے صوبہ قندھارمیں ہونے والے ایک خودکش حملہ میں مارا گیا ہے.

اس حوالے سے صداۓ روس نے اورسیزپاکستان بلوچ یونٹی کے بانی ڈاکٹرجمعہ خان مری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تو انہوں نے بھی اس خبر کی تصدیق کی اورپاکستان مخالف بلوچ سرگرم عناصر کو پیغام جاری کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی بھارتی سازش کا حصہ نہ بنیں، اور واپس پاکستان کے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں. ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل پاکستان کے ساتھ ہے، جب تک ہم تقسیم نہیں ہوتے کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی.

No comments:

Post a Comment