Followers

Thursday, November 22, 2018

احتساب کمیشن کے خاتمے کی منظوری

خیبر پختونخوا کا بینہ نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی منظوری دے دی ، مجوزہ بل منظوری کے لیے اسمبلی بھیجا
جائے گا ۔
کمیشن کے اثاثے اور کیسز اینٹی کرپشن کے حوالے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیشن کے کنٹکریٹ ملازمین کو فارغ جب کہ ریگولر ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک یا سرپلس پول میں بھیجا جائے گا۔
صوبائی کابینہ نے ڈیٹا ریکارڈ سے متعلق ڈیجیٹیل پالیسی کی بھی منظوری دیدی ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 2014 میں خیبر پختونخوا میں آزادانہ تحقیقات کا ادارہ احتساب کمیشن کے نام سے قائم کیا تھا اور جنوری 2017 میں احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم بھی کی گئی تھی۔

No comments:

Post a Comment