Followers

Wednesday, November 7, 2018

اس نئے راڈار کی بدولت، پاکستان کے جے ایف سترہ جنگی طیارے ایک سو ستر کلو میٹر تک دشمن کے دس جنگی طیاروں کو دن، رات، دھند اور خراب موسم میں بھی ڈھونڈ سکیں گے اور چار طیاروں پر بیک وقت راڈار سے خود کار رہنمائی لینے والے میزائلوں سے حملہ آور ہو سکیں گے. یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس راڈار کو ہوائی اڈے پر موجود ورک شاپ میں ہی نصب کیا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے لیے طیاروں کو کامرہ لے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، اور یہ کہ اس راڈار کو پرانے بلاک ایک اور بلاک دوئم نسل کے جے ایف سترہ طیاروں میں بغیر کسی تکنیکی تبدیلی کے نصب کیا جاسکتا ہے. سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس راڈار کی استعداد حرب امریکی ساختی ایف سولہ طیاروں پر نصب AN/APG68-V9 راڈار سے کہیں زیادہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس راڈار کی بدولت پاکستان کے اپنے بنائے ہوئے جنگی طیاروں کی صلاحیت ایف سولہ طیاروں کی صلاحیت کے ساتھ مماثلت حاصل کر لے گی. یہ بات یاد رہے کہ ابھی تک بھارت کے کسی جنگی طیارے میں اس طرح کا راڈار نصب نہیں ہے.
#12NewsHD #Deffence

No comments:

Post a Comment